اسلام آباد (اے پی پی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگی ارکان بجٹ سے متعلق پروپیگنڈے کا موثر جواب دیں، ہم نے ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی طرف گامزن کیا اور اپنی سیاست کو قربان کرکے معیشت کو بچایا، بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ہمیں شب و روز محنت کرنا ہے، برادر ممالک اور سرمایہ کاروں کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد اور بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔