• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر آلائیشیں سڑکوں پر نہ پھینکیں: ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد—فائل فوٹو
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد—فائل فوٹو

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر شہری قربانی کے جانوروں کی آلائیشیں سڑکوں پر نہ پھینکیں، بلکہ بیگ میں بند کر کے مقررہ جگہوں پر رکھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر آلائیشیں اٹھانے کے لیے تمام ٹاؤنز کو آن بورڈ لیا ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ شہر کی صفائی کے لیے سب مل کر کام کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کے ایم سی اپنے پیروں پر کھڑی ہو کر شہر کی خدمت کرے۔

کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ مراد کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ٹول ٹیکس ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں سڑکوں پر کام جاری ہے، جگہ جگہ مظاہروں سے شہریوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے یہ بھی کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو بھی کہتا ہوں کہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے کو دیکھے، شہری تکلیف میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید