سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا، اس سے قبل کابینہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، ترقیاتی بجٹ کے لیے ریکارڈ 830 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
تعلیم کے لیے صوبہ سندھ 400 ارب روپے اور صحت کے لیے 275 ارب روپے رکھے گا جبکہ امن و امان کی بحالی کے لیے 170 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کے مخصوص یونٹس فری کیے جاسکتے ہیں۔