کراچی ( محمد ناصر ) جیو ٹی وی ایک نہیں دو نہیں پورے سات نئی ڈرامہ سیریل اپنے ناظرین کیلئے پیش کرنے جارہا ہے ، اس پورے ہفتے دیکھئے روزانہ ایک نئے فسانے کی ڈرامائی تشکیل صرف اپنے پسندیدہ چینل پر ۔اذن رخصت ،دھانی، جورو کا غلام، مرضی،نور زندگی،تھوڑا سا آسمان اوریہ چاہتیں یہ شدتیں خاندان ، لو اسٹوری اور گھریلو مسائل پر مبنی ہیں ۔ جیو کی جانب سے اس ہفتے کی پہلی نئی پیشکش ”اذن رخصت “کے ہدایتکار احمد کامران ہیں جسے تحریر کیا ہے مہا ملک نے۔منجھے ہوئے اداکار فیصل رحمان، سبرین اسبہانی اور فائزہ خان کی اسٹار کاسٹ سے سجی یہ سیریل گیارہ جولائی سے ہر پیر کی شب آٹھ بجے نشر کی جارہی ہے ۔ہاشم ندیم کا تحریر کردہ نیا ڈرامہ” دھانی“ جیو کے ناظرین دیکھ رہے ہیں 12 جولائی سے ہر منگل کی شب آٹھ بجے۔اسی ہفتے بدھ کی رات آٹھ بجے نئی سیریل ”جورو کا غلام“ کی پہلی قسط نشر کی جائے گی اور لو اسٹوری پر مبنی نئی ڈرامہ سیریل ”مرضی“ کی نشریات جمعرات کی شب آٹھ بجے سے ہے۔عائشہ خان اور نعمان حبیب کی کاسٹ پر مبنی ہدایتکار سراج الحق کی نئی پیشکش ”نور زندگی“ پندرہ جولائی سے جیو کے ناظرین ہرجمعہ کی شب آٹھ بجے دیکھ سکیں گے۔ ہفتے کی شب آٹھ بجے نشر کی جائے گی ڈرامہ سیریل ” تھوڑا سا آسمان “کی پہلی قسط۔ڈرامہ سیریل ”یہ چاہتیں یہ شدتیں “اس ہفتے کی ساتوِیں نئی پیشکش ہے جسے ناظرین 16جولائی سے دیکھ سکیں گے ہر ہفتے کی شب9 بجے صرف جیو ٹی وی پر۔