• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے خفیہ زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کردی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے دفتر کے نیچے خفیہ زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی، جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی جریدے نیویارک پوسٹ نے مذکورہ ویڈیو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں اسرائیل کے فضائی حملے کے وقت ایرانی شہید رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای موجود تھے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بنکر پر اسرائیلی فضائیہ نے 50 لڑاکا طیاروں کے ذریعے حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج نے تہران میں موجود زیرِ زمین بنکر کی ساخت دکھانے کے لیے ایک تھری ڈی اینیمیشن بھی جاری کی، جس میں اس بنکر کی اندرونی ساخت کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس نبکر کے کم از کم 8 داخلی راستے دکھائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے دارالحکومت تہران میں مشترکہ حملہ کیا تھا جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای، وزیر دفاع اور ان کے خاندان کے قریبی افراد شہید ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید