• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایندھن ذخائر میں روز بروز اضافہ، پیٹرول ڈیزل قیمتیں بڑھنے کا امکان نہیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مشرقی وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کے باوجود بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں ایندھن کے ذخائر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پیشکش کی گئی تو بھارت روس سے ایل این جی کی خریداری پر غور کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت نے سعودی پورٹ ینبع سے تیل کی کچھ کھیپ بُک کرلی ہیں۔ بھارت کا پیٹرول اور ڈیزل کی ریٹیل قیمتیں بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید