• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں آٹشزدگی سے ہلاک 45 بھارتی شہریوں کی میتیں کیرالہ پہنچا دی گئیں

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

کویت میں آٹشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے 45 بھارتی شہریوں کی میتیں کیرالہ پہنچا دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہریوں کی میتیں بھارتی فضائیہ کے خصوصی طیارے میں لائی گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 دن قبل کویت میں ایک 6 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی جس میں ایک ہی کمپنی کے سیکڑوں غیرملکی ملازمین رہائش پذیر تھے جس میں اکثریت بھارتی شہریوں کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے کئی بھارتی ملازمین کا اب بھی کویت کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے، ان زخمیوں کو دو سے تین میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید