وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ترقی کرتا پنجاب نہیں دیکھ سکتی۔
مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کو اسمبلی میں پُرجوش انداز میں خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن پنجاب کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتی، سو دن میں مریم نواز کی سربراہی میں جو سنگِ میل ہم نے عبور کیے ہیں اس کی پنجاب کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ میں پنجاب کے عوام کی طرف سے اپوزیشن کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ 5 سال تک صرف شور ہی کرتے رہو گے اور ہم ان 5 سالوں میں پنجاب کو ملک کا ایک بہترین صوبہ بنا کر دکھائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہار ہوجاتی ہے جب مان لیا جاتا ہے جیت تب ہوتی ہے جب ٹھان لیا جاتا ہے۔
مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ آج پنجاب میں کوئی چور پرویز الہٰی اور کرپٹ عثمان بزدار نہیں بلکہ پنجاب کی بیٹی مریم نواز یہاں کے عوام کی دن رات خدمت کر رہی ہے۔