ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق بی زیڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پرعبد الحئی سے 10 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا ، تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکوؤں نے حسن سے موبائل فون چھین لیا ۔ تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے جاوید سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں نامعلوم چور نے بلال کا موبائل فون چوری کر لیا ۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے عبدالرحمان کا موبائل فون چوری کر لیا۔