• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں اور مراکز صحت میں صفائی آپریشن، مانیٹرنگ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ہسپتالوں اور مراکز صحت میں صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی آپریشن جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ہسپتالوں کی بلڈنگز، وارڈز، داخلی و خارجی راستوں، روٹس اور احاطوں میں بھاری مشینری کے ذریعے صفائی، سکریپنگ اور ویسٹ کلیئرنس کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ صفائی آپریشن کے دوران پرانی گندگی، کائی اور کوڑا کرکٹ کو مکمل طور پر ہٹایا جا رہا ہے جبکہ نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عابد حسین بھٹی نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ہسپتالوں سمیت عوامی مقامات پر جاری صفائی آپریشن کی تفصیلی انسپکشن کی۔
ملتان سے مزید