• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کا نقصان‘ 32 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے عامر خان کا موبائل موٹرسائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ قطب پور کے علاقے محمد طیب سے ملزمان موبائل لے گئے تھانہ گلگشت کے علاقے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل مالیت 1لاکھ 82ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے اللہ دتہ سے مسلح ڈاکووں نے گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر نقدی زیورات موبائلزفونز لوٹ کر لے گئے تھانہ الپہ کے علاقے اللہ دتہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائلزفونز مالیت 1لاکھ 82ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے آصف سے نامعلوم مسلح ملزمان نے نقدی موٹرسائیکل و موبائل لوٹ لیا محمد اشرف سے تین ڈاکو وں نے 35ہزار لوٹ لیا تھانہ نیوملتان کے علاقے عظیم راو اور محمد سلیم کے موبائلزفونز جھپٹا مارکر چھین لیے تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے عبدالرحمن سے مسلح ڈاکو نقدی لوٹ کر لے گئے تھانہ راجہ رام کے علاقے بشیر احمد سے نامعلوم ملزمان نقدی و مویشی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے اشفاق کی موٹر جلیل آباد کے علاقے بہادر خان چہلیک کے علاقے عمیر کے موبائلزفونز سرفراز مسیح کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے ادریس ،عمران شاہ شمس کے علاقے ندیم ا حمد کے موبائلزفونز نسیم جمیل کا سوئی گیس میٹر چوری ہوگیا۔
ملتان سے مزید