• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفی جاوید شادی کیلئے کس کی ’ہاں‘ کی منتظر ہیں؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے بتا دیا انہیں شادی کے لیے کس کی ہاں کا انتظار ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ ستاروں کا دوست اورہان اواترامانی المعروف اورری اور عرفی جاوید کو گزشتہ روز ڈئنر پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

اس موقع پر پاپارازی (فوٹوگرافر یا فوٹو جرنلسٹ) نے عرفی جاوید سے شادی سے متعلق سوال کیا۔

صحافیوں کا ازراہ تفنن جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اورری ’ہاں‘ ہی نہیں کر رہا۔ 

انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کریں گی لیکن یہ کہا کہ اگر اورری ہاں کر دے تو وہ شادی کر لیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید