سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 185 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
بینچز کے اختیارات کے کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کے کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس نے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔
اوکاڑہ میں رینالہ بائی پاس کے قریب 2 ملزمان نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
کراچی کے علاقے بلدیہ میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کر دی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
پی ایف یو جے نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ترمیمی بل کو فوراً واپس لیا جائے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں بھی معلوم تھا پی ٹی آئی کے کیا مطالبات آنے والے ہیں، معلوم ہونے کے باوجود ہم نے ان کے مطالبات کا انتظار کیا۔
78 آئی فونز 16 پرو پرواز پر تعینات فضائی عملے کے 5 ارکان سے برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغواء کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔
صدر پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم میاں زاہد حسین نے کہا کہ بجلی کا شعبہ معیشت اور عوام کے لیے مصیبت بن چکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نا معلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگیا، سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
پنجاب اسمبلی میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کےلیے اپوزیشن ارکان نے احتجاج کردیا، اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر نعرے بازی کی ۔
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق اقبال کو تین روز قبل اغواء کرکے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ اغواء اور قتل میں ملوث ملزم رمیز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینا چاہتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔