سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے۔
یورپ، امریکا سمیت کئی ممالک میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی۔
امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے بعض افراد اتوار اور دیگر پیر کو عید منائیں گے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے انقرہ میں ترک صدر اردوان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کا صدر ٹرمپ کا سفارتی اقدام ترکیہ کی پالیسی سے مطابقت رکھتا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ریاض میں ہوا۔
ایران کے ریوولوشنری گارڈز نے موٹر بائیک پر دنیا کے گرد ٹور کرنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا روس بات چیت ممکن بنانے کے لیے سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، بات چیت مفید رہی، دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی باتوں کو سُنا گیا۔
ریاض میں امریکا، روس اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات پر امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ امریکا، روس تعلقات میں حائل دشواریوں پر بات چیت کا میکنزم بنانے پر اتفاق ہوا۔
امریکی قدامت پسند مصنفہ اور انفلوئنسر ایشلی سینٹ کلیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ٹرمپ کے دست راست ایلون مسک ان کے تیرہویں نومولود بچے کے والد ہیں جسے خفیہ طور پر پانچ ماہ قبل جنم دیا گیا تھا۔
امریکا اور روس کے اعلیٰ سفارت کاروں کی آج سعودی عرب میں ملاقات ہوئی ہے۔
امریکی کانگریس کی رکن جوڈی چو اور سینیٹر کرس کونز نے نیشنل اوریجن بیسڈ اینٹی ڈسکرمنیشن فار نان امیگرینٹس (NO BAN) ایکٹ کو دوبارہ متعارف کروا دیا ہے جو کسی بھی صدر کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں لگانے سے روکنے کے لیے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کو مزید مضبوط بنائے گا۔
قازقستان میں تانبے کی کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 7 مزدور ہلاک ہو گئے۔
حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے تحت لبنان کےجنوبی علاقے سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو گئی۔
امریکا کے وسطی اور مشرقی حصوں میں شدید برفانی طوفان، تیز ہواؤں اور شدید سردی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر مشتمل امریکی ٹیم سے کل ملاقات ہوگی۔
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ میں موبائل گھروں اور خیموں کی ترسیل پر پابندی برقرار ہے۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، حادثے میں 8 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
جاپانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
لبنان نے ایران کی پروازوں پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی، بدلے میں ایران نے بھی لبنان کی پروازوں کے ایران آنے پر پابندی لگا دی۔