خیر پور میں قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، مسافر بس کراچی سے سکھر جا رہی تھی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بس حادثے کا ڈرائیور بھی اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بس تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کے باعث الٹی، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کے شکار افراد کا تعلق تحصیل روہڑی سے ہے۔