کراچی اور بلوچستان میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجۂ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کہا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ دن میں گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔
کراچی میں سمندری ہوائیں 15سے17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
دوسری جانب آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز سبی 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔