• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسلا: بکرے خریدنے جانیوالا شخص 1 لاکھ روپے اور موبائل سے محروم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹیکسلا میں بکرے کی خریداری کے لیے مویشی منڈی جانے والے شخص  کو لوٹ لیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق شہری اپنے 2 بچوں کے ہمراہ ٹیکسلا منڈی جا رہا تھا کہ اس دوران ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ ٹیکسلا میں درج کر لی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ شخص سے مارگلہ بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔

قومی خبریں سے مزید