• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادی لڑکوں اور فلموں کے حوالے سے اچھے مشورے دیتی ہیں، سارہ علی خان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی دادی اور ماضی کی شہرت یافتہ ہیرؤین شرمیلا ٹیگور کو جدیدیت کی آواز قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ دادی انہیں لڑکوں کے حوالے سے بھی اچھے مشورے دیتی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے ایک انٹرویو میں اداکار سیف علی خان اور انکی سابق اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ جب انکے خلاف ٹرولنگ کی گئی تو اس دوران بھی دادی نے مشکل صورتحال سے نکلنے کی راہ دکھائی۔

28 سالہ سارہ کا کہنا تھا کہ انکے گرینڈ پیرنٹس (والدین کے ماں باپ) میں  دادی اب واحد ہستی ہیں جو حیات ہیں، وہ ہم سب کےلیے رہبر کی حیثیت رکھتی ہیں۔ 

سارہ نے کہا کہ جب میں 2020 میں مشکل اور پریشانی میں تھی تو تب بھی انہوں نے مجھے، میری والدہ اور بھائی کو مشکل سے نکالا۔ یقیناً وہ میرے والد کا بھی مکمل خیال رکھتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دادی نے مجھے میرے روایتی جڑوں سے جوڑ رکھا ہے وہ جدیدیت کی آواز ہیں اور مجھے لڑکوں، فلموں اور سماجی زندگی کے حوالے سے اچھے مشورے دیتی ہیں۔ وہ ایک چیمپئن ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید