پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ان کے بیانات غلط انداز میں پیش کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں صبا فیصل کو ایک مارننگ شو میں بہوؤں کو مختلف مشورے دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد متنازع مشوروں کے سبب انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹرولنگ کا جواب دیتے ہوئے سینئر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی ہے۔
انسٹا اسٹوری میں انہوں نے اپنے نام سے منسوب ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ شرپسند ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جو بات کا رخ بدل دیتے ہیں، مت کریں یہ سب۔ جو ہے، جتنا آپ کے نصیب میں ہے اس سے زیادہ نہ شہرت ملے گی نہ فالوورز۔
واضح رہے کہ صبا فیصل نے حالیہ انٹرویو میں بہوؤں کے لباس اور آرام کے آداب سے متعلق بیانات دیے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ گئی تھی۔