• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ ہزار بیعانہ واپسی کیلئے مسلح افراد کی فائرنگ ،بیوپاری قتل ،دو زخمی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) صرف پانچ ہزار روپے بیعانہ واپس لینے کے لیے سلور کلر کے ڈالے ایم بی 085 میں سوارمسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک بیوپاری کو قتل اور دو کو زخمی کر دیا، مقتول صفدر حسین کے بیٹے قیصر نے تھانہ نیلور میں رپورٹ درج کرائی کہ جھنگ موڑ منڈی مویشیاں میں بیل پسند کرکے 5 ہزار روپے بیعانہ دے کر جانے والے تین افراد نے نماز مغرب کے بعد آ کر کہا کہ بیل پسند نہیں بیعانہ واپس کر دیں جس پر ادریس نے کہا کہ ہم بیعانہ کی وجہ سے گاہک واپس کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے ادریس کے سر بٹ مار اسے زخمی کر دیا بعد میں شاہد محمود کو ٹانگ پر گولی مار ی۔ انہوں نے میرے 70 سالہ والد کوچھاتی پر گولی مار ی ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ میرے والد جاں بحق ہو گئے ، پولیس نےمقدمہ درج کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید