• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائما گولڈ اسمتھ نے فادرز ڈے پر اپنے پیغام میں کیا کہا؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ نے فادرز ڈے کے موقع پر ایک محبت بھرا اور جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فادرز ڈے کے موقع پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کو محبت بھرا پیغام بھیج رہی ہوں اور ان کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو کسی بھی وجہ سے اپنے والد کو فادرز ڈے کی مبارکباد دینے سے قاصر ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

یاد رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور جمائما گولڈ اسمتھ کے دو بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ہیں جو اپنی والدہ کے ہمراہ برطانیہ میں مقیم ہیں اور پچھلے کافی عرصے سے ان دونوں کی اپنے والد سے ملاقات نہیں ہوسکی کیونکہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو دنیا بھر میں ’فادرز ڈے‘ منایا جاتا ہے۔


خاص رپورٹ سے مزید