میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر سے 68 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی جا چکی، دونوں روز کراچی کے عوام کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔
عیدالاضحی کے دوسرے دن مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ شہر بھر میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز سے 68 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں، شہر میں قائم 99 کلیکشن پوائنٹس سے آلائشیں اٹھا کر لینڈ فل سائٹس لے جایا جا رہا ہے۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں تمام میونسپل ادارے، سالڈ ویسٹ اور بلدیاتی عملہ متحرک ہے، روزانہ کی بنیاد پر کلیکشن پوائنٹس پر فیومیگیشن کا عمل بھی جاری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اختیارات کا رونا رونے کے بجائے عوام کی خدمت پر عمل پیرا ہیں، دونوں روز کراچی کے عوام کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔