• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ٹیلی فونک رابطہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو پائیدار بنانے اور آگے بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور ان کے اثرات اور عالمی امن کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید