گوجرانوالہ کے علاقے لوہیانوالہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے۔
پولیس کے مطابق لوہیانوالہ میں پیش آنے والے بچوں کی لڑائی کے واقعے میں بڑے بھی کود پڑے، جھگڑا بڑھنے پر بات فائرنگ تک جا پہنچی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں راہ گیر اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔