• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا نے یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کر دی، امریکا کو تشویش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے یوکرین جنگ میں روس کی مکمل حمایت کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ پر شمالی کوریا کی حمایت کو سراہا اور کہا ہے کہ ماسکو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سامراجی پالیسی کا مقابلہ کر رہا ہے۔

دوسری جانب کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور روس کے تعلقات خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی پینٹاگون نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان تعاون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں نیٹو سربراہ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ روس شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کے لیے مدد کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 24 سال بعد شمالی کوریا کے دورے پر پہنچے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید