• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت

وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔

شہبازشریف نے مقتول صحافی کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اور متعلقہ حکام کو قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایات کی ہیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ صحافی خلیل جبران کو گزشتہ روز گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید