کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 1 میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو حکومتی مشیر ظاہر کرکے جعلسازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم جعلی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے ساتھ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2 گاڑیاں برآمد ہوئیں جن کے انجن اور چیسز نمبر ٹیمپرڈ ہیں۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے ساتھ موجود 5 افراد پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔