وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں بجٹ پر پیپلز پارٹی کےتحفظات پر بات ہوگی۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اعتراضات دور ہوجائيں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔