• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر پی ایچ اے کے جناح پارک پارکنگ سٹینڈ ٹھیکیدار کی لوٹ مار

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید کے موقع پر پی ایچ اے کے جناح پارک پارکنگ سٹینڈ ٹھیکیدار کی لوٹ مار جاری رہی، دو گنا سے زائد فیسیں وصول کی جاتی رہی جس کی وجہ سے متعدد لوگوں کی ٹھیکیداروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی، پارکنگ ٹھیکیدار موٹر سائیکل کے 20 روپے کےبجائے 50 روپے جبکہ کار کی پارکنگ فیس 50 کے بجائے 100 روپے وصول کرتا رہا، شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے پارکوں میں اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید