• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہادت حضرت عثمان غنیؓ پر سرکاری تعطیل کااعلان کیا جائے : قاری حنیف جالندھری

ملتان ( سٹاف رپورٹر) اہلسنت اتحاد فورم کے زیر اہتمام عظمت شہادت عثمان غنی ؓکے عنوان پر میڈیا فورم کا اہتمام کیا، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کہا کہ حضرت عثمان غنی ؓ کے سنہری کارنامے تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔دیگر علماء کرام نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ نے اپنی شہادت کے ذریعے ہمیں جو سبق دیا اسے ہم نے بھلادیا ہے۔ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت کے موقع پر سرکاری تعطیل کااعلان کیا جائے ۔ اس موقع پر ایوب مغل،مولانا عامرمحمود ،مولانا عبدالرحیم گجر ،مفتی محمد عثمان پسر وری ،مفتی محمد قاسم قاسمی ،ملک محمد رفیق موجود تھے۔
ملتان سے مزید