• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیراہتمام حضرت عثمان غنی ؓکے یوم شہادت پر جامع القرآن پاک گیٹ میں اجتماع

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت عثمان غنی ؓ امت محمدیہ کے محسن اعظم ہیں آپ نے ہر اہم اور نازک موقع پر اسلام اور مومنین کی وہ مثالی خدمت کی جس کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی وہ ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیراہتمام پاک گیٹ میں جامع القرآن میں سید نا حضرت عثمان غنی ؓکے یوم شہادت کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔مخدوم زوہیب گیلانی نے صدارت کی،مولانا ارشد علی بلوچ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری ،میاں غلام جیلانی آفتاب ،وسیم ممتاز ، محمد ایوب مغل و دیگر نے خطاب کیا ۔
ملتان سے مزید