• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈا بس سروس شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ویڈا بس سروس شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گئی ،بیشتر بسیں کی مرمت نہ ہونے کے باعث کھٹارہ ہو کر رہ گئی ہیں اور ڈپو میں کئی ماہ سے مرمت کی منتظر ہیں جسکی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔کمپنی کی جا نب سے بسوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر بسیں کھٹارا ہو گئی ہیں اور ان بسوں کو ٹھیک کرانے کے بجائے ڈپو میں کھڑا کردیا گیا ہے ،اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہر روٹ پر 2 سے 3 بسیں چل رہیں اور ان میں سے بھی اکثر سڑکوں پر خراب ہو جاتی ہیں اور مسافر گھنٹوں سٹاپ پر بسوں کے انتظار میں خوار ہوتے ہیں جبکہ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید