• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال آؤٹ ڈور کے سامنے والی کینٹین کو شفٹ نہ کیا جا سکا، مریضوں اور لواحقین کو پریشانی کا سامنا

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال آؤٹ ڈور کے سامنے والی کینٹین کو شفٹ نہیں کیا جا سکا جسکی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید قسم کی پریشانی کا سامنا ہے واضح رہے کہ نشتر ہسپتال کے آوٹ ڈور کو مرمتی کاموں کی وجہ سے عارضی طور پر پرانی مین فارمیسی والی جگہ پر منتقل کیا چکا ہے اور ایمرجنسی وارڈ کو وارڈ نمبر ایک میں منتقل کیا گیا ہے لیکن جو کینٹین ان دونوں وارڈز کے مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے تھی وہ کینٹین ابھی تک عارضی او پی ڈی کے پاس منتقل نہیں کی گئی ۔جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو لمبا سفر پڑتا ہے۔ کینٹین ٹھیکیدار کی جانب سے درخواست نشتر انتظامیہ کو دی گئی ہے۔
ملتان سے مزید