سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار )پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز اور گورنر سندھ زخمی اونٹنی پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں جوانہیں ہرگززیب نہیں دیتا جبکہ اسلام آباد اور کراچی کے ایئرکنڈیشنڈ ماحول میں بیٹھے بے خبر رپورٹرزواقعہ سے متعلق صرف تکے پر رپورٹنگ کر رہے ہیں‘پیپلزپارٹی انسان ہو یا بے زبان جانور کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرسکتی ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھاکہ اونٹنی کا مالک پولیس کے پاس نہیں گیا اور نہ ہی اس نے کسی کے خلاف رپورٹ درج کرائی ‘ بعد میں اونٹنی کےمالک نے متعلقہ زمیندار کے ساتھ معاملات طے کر لئےجو میرے لئے تکلیف دہ عمل تھا ۔