پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان میں ٹک ٹاک بندش سے متعلق کیس میں پی ٹی اے سے جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ توہین مذہب مواد پر پابندی لگائی جائے۔
ٹک ٹاک کے وکیل نے کہا کہ خط میں واضح ہے پی ٹی اے کو غیر مناسب مواد ہٹانے کا پورٹل دیا گیا ہے۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا خط ڈائریکٹ نہیں لے سکتے، الگ درخواست دائر کر دیں۔
پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔