• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرزاپور سیزن 3 کا ٹریلر جاری، مداح 'منّا' کو یاد کرنے لگے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

مرزاپور سیزن 3 کے ٹریلر کا طویل انتظار بالآخر ختم ہوگیا۔ علی فضل، جنہوں نے اپنی بلاک بسٹر فرنچائز "فُکرے" کو چھوڑ دیا تاکہ 'گُڈّو پنڈت' کے ساتھ انصاف کرسکیں۔ 

ٹریلر میں علی فضل کے علاوہ 'کلین بھائی' یعنی پنکج تریپاٹھی بھی مختصر دورانیے میں نظر آئے لیکن اس میں 'منا تریپاٹھی' کا کردار غائب نظر آیا۔  

ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ منّا بھائی کی غیر موجودگی میں، مرزا پور کی گدی، جو اقتدار کا مرکز ہے، حاصل کرنے کے لیے کھلی ہے۔

اگرچہ یہ خود ہی اس سیریز کے دیوانے مداحوں کے لیے کافی دلچسپ نظارہ ہونا چاہیے۔ تاہم منّا کی غیر موجودگی کے باعث انٹرنیٹ پر انکے مداح انہیں یاد کرنے لگے۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ "نو منّا بھائی نو مرزا پور" جبکہ ایک نے لکھا کہ "وہ بھوکال نہیں رہا جو منّا بھائی نے بنایا تھا۔ غلط کیے ہو تم پرائم والو"۔

اسی طرح ایک صارف اس پریشانی میں نظر آیا کہ اب کون سا کردار شو میں کچھ مزاح لائے گا؟ ایک تبصرے میں کہا گیا کہ "ٹریلر تو اچھا ہے پر بنا منّا بھائی کے کامیڈی نہیں ملے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید