وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا، پیپلز پارٹی کو وفاقی بجٹ سے متعلق اعتماد میں نہ لینے پر بلاول بھٹو نے تحفظات کا اظہار کیا۔
بلاول نے کہا پیپلز پارٹی نے معاہدے کے تحت حکومت کی حمایت کی، حکومت نے پیپلز پارٹی سے کیے معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا، پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کے راستوں کو مسدود کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بلاول بھٹو کے بیشتر نکات سے اتفاق کرتے ہوئے معاملات کے حل کیلئے کمیٹیاں بنا دیں، پیپلز پارٹی اور حکومت کی کمیٹیاں کل ملاقات کرکے معاملات آگے بڑھائیں گی۔