• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل کے نئے شو میں سمونا خود شامل نہیں ہوئیں یا وجہ کچھ اور؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اداکارہ سمونا چکرورتی ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ میں خود شامل نہیں ہوئیں یا پھر اسکی کوئی اور وجہ تھی، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

تقریباً ایک دہائی تک، سُمونا چکرورتی کپل شرما کے کامیڈی شو کا ایک لازمی حصہ تھیں، چاہے وہ ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ ہو یا ’دی کپل شرما شو‘۔

تاہم، اس سال مارچ میں جب شو نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈیا کپل شو‘ کے نام سے شروع ہوا، تو وہ کاسٹ کا حصہ نہیں تھیں۔

ایک انٹرویو میں سمونا نے کہا تھا ’وہ دس سال میری زندگی کے بہترین سال تھے۔ ایک پروجیکٹ ختم ہوا، تو کپل نے دوسرا پروجیکٹ شروع کیا اور میں بھی ایک اور پروجیکٹ (علیحدہ پروجیکٹ) کر رہی ہوں۔‘

تاہم بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سمونا اس بات سے کافی ناراض ہیں کہ انہیں شو میں شامل نہیں کیا گیا۔ اداکارہ نے توقع کی تھی کہ پوری کاسٹ کو ڈیجیٹل ورژن کے لیے بھی رکھا جائے گا، لیکن انہیں کپل کی طرف سے کوئی کال نہیں آئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سمونا اس پیشرفت پر حیران تھیں اور انکے لیے شو سے نکالے جانے کو ہضم کرنا مشکل تھا۔ 

واضح رہے کہ ایک مرتبہ سمونا سے ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ میں شامل نہ ہونے سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس کا وہ جواب نہ دے سکی تھیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید