• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی کورٹ میں سرکاری وکلا اور کورٹ اسٹاف کی حاضری معمول سے کم رہی

کراچی(محمد ندیم/اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود جمعرات کو سٹی کورٹ میں سرکاری وکلا اور کورٹ اسٹاف کی حاضری معمول سے کم رہی،عدالتوں کا جو عملہ اور سرکاری وکلا آئے تھے وہ بھی جلدی گھروں کو روانہ ہوگئے، جبکہ سائلین کی تعداد بھی کم رہی ، جیلوں سے عدالتوں میں پیشی کے لیے آنے والے ملزمان کی کم تعداد یکھنے میں آئی،صفائی کے ناقص انتظامات تھے ،صفائی کا عملہ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کے لیے موجود نہیں تھا، جبکہ مال خانے کے باہر کیس پراپرٹی کی بہت بڑی تعداد کھلے آسمان تلے پڑی رہی ان میں اہم اور حساس مقدمات کی کیس پراپرٹی بھی شامل تھی ، اس حوالے سے موقف لینے کے لیے کراچی بار کی میڈیا چیئر پرسن فوزیہ خان،کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ اور جنرل سیکریٹری اختیار علی چنہ سے رابطہ کیا گیا مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا بعد ازاں کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے جنگ کے استفسار پر بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے بعد پہلا دن تھا اور گرمی کی چھٹیاں چل رہی ہیں اس لیے بھی حاضری کم رہی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید