• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد ٹاؤن، نئے مالی سال کیلئے 2 ارب 26 کروڑ روپے کا بجٹ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سیدمحمد مظفر نے مالی سال 2024 - 2025 کا دو ارب چھبیس کروڑانچاس لاکھ پچیس ہزار پانچ سو سترروپے کا بجٹ پیش کردیا،کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا ، چیئرمین ٹاؤن نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسا بجٹ تیار کیا ہے جس پر خلوص نیت کے ساتھ عمل در آمد کر کے شہریوں کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق ترقیاتی کام سر انجام دئے جاسکتے ہیں، صحت و صفائی، کچرا کنڈیوں کی درستی، پارکوں اور گرین بیلٹس کی بحالی، شاہراہوں، لنک روڈ اور اندرونی گلیوں کی مرمت و درستگی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ آنے والے مالی سال میں ناظم آباد ٹائون نے عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں عائد کیا بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے چون کروڑ چھبیس لاکھ ساٹھ ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ غیر ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب بہتر کروڑ اکیس لاکھ تیئس ہزار نو سو ستاون روپے کی رقم رکھی گئی ہے، اراکین کونسل نے ایک لاکھ چالیس ہزار چھ سو تیرہ روپے کی بچت کا بجٹ پیش کرنے پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سیدمحمد مظفر کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید