• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالب علم کے قاتل کا عدالت سے فرار باعث تشویش، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کئے جانے والے گولڈ میڈلسٹ طالب علم اتقا کے قاتل کے عدالتی احاطے سے فرار ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، ایم کیو ایم اراکین صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ شہر میں حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، روزانہ درجنوں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت یا تو پکڑے نہیں جاتے پکڑے جائیں تو قانون کو گھر کی باندی بنا کر رہا ہو جاتے ہیں، سفاک ملزمان کا عدالتی احاطے سے فرار ہونا مَحکمہ پولیس اور سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید