• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع وسطی اور شرقی کے علاقوں کو دو دن پانی کی فراہمی بند رہے گی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ضلع وسطی اور شرقی کے علاقوں کو ہفتے کی صبح سےدو دن پانی کی فراہمی بند رہے گی، واٹر کارپوریشن کی جانب سے لائن کی مرمت کے باعث نیپا،سخی حسن اور صفورا ہائیڈرنٹس بھی بند رہیں گے، ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ادارے کے شعبہ واٹر ٹرنک مین کی جانب سے کراچی یونیورسٹی میں 48 انچ ایم ایس کے ٹو رائزنگ مین لائن میں موجود لیکیجز کی مرمت کا کام 22 جون کی صبح 8 بجے شروع ہوگا جو 23 جون رات 8 بجے تک مکمل کیا جائے گا، مرمتی کام مجموعی طور پر 36 گھنٹوں تک جاری رہے گا، مرمتی کام کے باعث ضلع وسطی، گلستان جوہر، اسکیم 33 اور گلشنِ اقبال کے کچھ علاقوں میں یونیورسٹی ریزروائر سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی، ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید