• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز علی شاہ کی چھوٹی ہمشیرہ کا انتقال، جسٹس (ر) حسن فیروز اور دیگر کا اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)وفاقی محتسب انشورنس اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ کی چھوٹی ہمشیرہ کا حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہوگیا۔ انہیں میہڑ میں سپرد خاک کردیا گیا۔سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن محمد صدیق میمن ، جسٹس (ر) حسن فیروز ، صوبائی سیکریٹری سید اخترمیر، سید رسول بخش شاہ، حسین مرزا، فرقان احمد یوسفی اور سندھ بھر کے اسکاؤٹس نے مرحومہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید