• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ میں دینی مدارس یکسر نظر انداز، علامہ ساجد نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں اسٹیل پر ٹیکس چھوٹ مگر طلباء کے استعمال کی معمولی چیزوں پر بھی ٹیکس لگا کر سب سے بڑے فلاحی تعلیمی نظام مدارس کو یکسر نظر انداز کردیاگیا، شعبہ انڈسٹری سے لے کر کسان تک سب پریشان ہیں، عوام ٹیکسوں کے بوجھ تلے مزید دبے ہوئے نظر تو آرہے ہیں انہیں کہیں سے کوئی ریلیف نہیں دیاگیا،اشیائے ضروریہ سے بیکری کی معمولی اشیاء، قلم، دوات سے لے کر دواؤں تک سب پر ٹیکس عائد کردیاگیا، ایک طرف 25فیصد تنخواہ کا اضافہ تو ووسری طرف مختلف ٹیکس سلیبز بھی متعارف کروادی گئیں،اشرافیہ پر ٹیکس پر عملدرآمد نظر آیا نہ ہی کفایت شعاری کی کوئی خاص پالیسی کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید