• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں آج شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا، اپوزیشن کو بھی مدعو کیا جائے گا، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جمعہ کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا،سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسمبلی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں اپوزیشن کو بھی مدعو کیا جائے گا، عظیم شخصیت کی سالگرہ میں شرکت کے لیے دیگر پارٹیوں کے اراکین کو بھی دعوت دی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لیاری میں اپنے ورکرز کے ساتھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ منائیں گے اور خطاب کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید