• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان، بھارت اور یمن سمیت کئی ممالک سے آم کی کئی اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہیں جبکہ آئندہ آنے والے دنوں کے دوران مزید آموں کی اقسام بھی پہنچیں گی۔

متحدہ عرب امارات میں آم کی کم سے کم قیمت 4 درہم فی کلو سے شروع ہورہی ہے جبکہ اس سے اوپر اور انتہائی مہنگے غیر ملکی آم بھی مارکیٹوں میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں اس مرتبہ بھی پاکستانی آموں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ان کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے بھی انہیں بڑی تعداد میں خریدا جارہا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پھلوں کے بادشاہ کے حوالے سے فیسٹیولز کا بھی آغاز ہو گیا ہےجہاں شرکا کے لیے آم سے بنی مختلف چیزیں رکھی جائیں گی اور شرکا کو مختلف ڈشز بنانے کے طریقے بھی سکھائے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید