آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وزیر بین الاقوامی ڈپارٹمنٹ لیوجیان چاو نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سی پیک پر پیشرفت کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن اور استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے چین کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔