پشاور میں زبردستی فیڈرز چلانے پر رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں فالٹ پیدا ہوگیا، فالٹ کے باعث گرڈ اسٹیشن سے 32 فیڈرز کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دن 2 بجے مظاہرین زبردستی گرڈ میں داخل ہوئے اور فیڈر چلائے، زبردستی فیڈرز چلانے سے سسٹم اوور لوڈ ہوا اور بجلی کی ترسیل معطل ہوئی، مشتعل مظاہرین نےپیسکو عملے سے تلخ کلامی کی، موبائل فون چھین لیے۔
ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ پیسکو ٹیم مرمتی کام میں مصروف ہے، بجلی کی بحالی میں گھنٹوں لگ سکتےہیں، مظاہرین کے مسلسل عمل دخل سے صارفین کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔