• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے۔

ای سی پی نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے گریڈ 17 سے 19 کے 54 افسران، گریڈ 19 کے 14، گریڈ 18 کے 16اور گریڈ 17 کے 24 افسران کے تبادلے کیے ہیں۔

ای سی پی نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد شبیر عباس ڈائریکٹر الیکشن کمیشن پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ نعیم احمد کا تبادلہ بطور ریجنل الیکشن کمشنر درخشاں کیا اور ریجنل الیکشن کمشنر طاہر حسین کو کوئٹہ میں تعینات کیا ہے۔

ای سی پی نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اعجاز احمد ریجنل الیکشن کمشنر پشاور جبکہ پشاور سے سعید خان ریجنل الیکشن کمشنر ڈی آئی خان تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علاقائی الیکشن کمشنر مکران علی عبداللّٰہ خالد کو ریجنل الیکشن کمشنر ژوب تعینات کیا گیا ہے جبکہ شاہد اسلم ریجنل الیکشن کمشنر گوجرانوالہ تعینات کیے گئے ہیں۔

ای سی پی نے 24 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بھی تبدیل کردیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید