• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس وردی میں وارداتیں کرنیوالے ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی پولیس نے پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ سے مقابلہ کے بعد 3 کارندوں کو گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان وارداتوں کے لئے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کار اور پولیس وردیوں کا استعمال کرتے ہیں ،ملزمان کے قبضے سے 3 9mm پستول، دو پولیس وردیاں اور کار برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزمان کی شناخت بابر علی، غلام علی اورراجہ علی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی،ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گروہ سے ہے جنکی اندرون سندھ سمیت کراچی میں متعدد وارداتیں سامنے آئی ہیں،ملزمان نے دوران انٹروگیشن سپر ہائی وے، شارع فیصل اور بلوچ کالونی سے کئی موٹرسائیکلیں اور کاریں چھین کر بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ شارع فیصل میں موٹرسائیکل چھیننے کے 6 مقدمات سامنے آئے ہیں۔ملزم بابر علی کے خلاف کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف تھانوں میں 16 جبکہ ملزم غلام علی کے خلاف 11 اور ملزم راجہ علی کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید